Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

بیلجیئم پارلیمنٹ کی ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی حمایت

برسلز : بیلجیئم کی پارلیمنٹ نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کردی۔ پارلیمنٹ کے131 ارکان میں سے 79 نے قانون کے حق میں ووٹ دیا، 41 نے مخالفت کی اور 11 ارکان غیر حاضر رہے۔ قانون کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ دونوں ممالک میں ان کا ایک ایک شہری قید ہے۔ ایک ایرانی سفارتکار بیلجیئم کی قید میں ہے جسے گزشتہ سال مبینہ طور پر پیرس میں ایرانی اپوزیشن کے خلاف بم دھماکے میں ملوث ہونے کی بناء پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دوسری جانب ایرانی حکومت نے اس سال فروری میں ایک بیلجیئن این جی او کے ملازم کو گرفتار کر لیا تھا۔ میڈیا کے مطابق اس معاہدے پر بہت سے سول حلقوں کو تحفظات ہیں لیکن وزیراعظم الیگزینڈر دی کرو اور وزیر انصاف کے مطابق اپنے ایک عام شہری کو بچانے کے لیے یہ برا سودا نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے اس قانون کی منظوری کے بعد دونوں قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular