
جدہ: نئے ہجری سال 1444 سے عمرہ سیزن کے آغاز پر زائرین کا پہلا کاررواں مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ برادر ملک عراق سے آنے والے عمرہ زائرین کا ایئرپورٹ حکام نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں نے امیگریشن کی کارروائی مستعدی سے نمٹا کر عراقی زائرین کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر 176عراقی حاجیوں کا شاندار خیر مقدم کیا۔


































