
اسلام آباد: پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کے فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت اور عوام کے تحفط اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، پروازوں میں اضافہ کرکے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔


































