
RAMALLAH, WEST BANK – SEPTEMBER 15: People protest against United Arab Emirates’ (UAE) and Bahrain’s deal to normalise ties with Israel at Manarah Square in Ramallah, West Bank on September 15, 2020. Hundreds took part in the demonstration. Issam Rimawi / Anadolu Agency
مناما : بحرین میں سیکیورٹی اہلکار صیہونی حکومت سے تعلقات کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر ٹوٹ پڑے، نمازجمعہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے دارلحکومت منامامیں مظاہرہ کیا اور صیہونی سفارتخانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے آنسو گیس کے گولوں اور پیلٹ گن سے حملہ کر دیا، جس میں کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم تھا اور وہ بحرینی حکومت کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی پالیسی اپنانے کی مذمت کر رہے تھے۔ جزیرہ سترہ کے عوام نے بھی صیہونی حکومت سے تعلقات کی بحالی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملہ کر کے انہیں منتشر کر دیا۔


































