
مناما : بحرین کے بادشاہ نے اسرائیلی سفیر سے مصافحہ نہ کرنے پر وزیر ثقافتی امور کو برطرف کردیا۔ یہ واقعہ چند روز قبل مناما میں متعین امریکی سفیر کی رہائش گاہ میں ایک پروگرام کے دوران پیش آیا۔پروگرام میں شریک وزیر ثقافتی امور مئی بنت محمد آل خلیفہ نے نہ صرف صیہونی سفیر سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بھی کھل کر مخالفت کی۔ اس واقعے کے بعد بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے انہیں ان کےعہدے سے برطرف کردیا۔


































