Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

بحرین کے انتخابات آل خلیفہ کے جابرانہ اقدامات کو تقویت دیں گے، شیخ عیسیٰ قاسم کی بائیکاٹ کی اپیل

مناما :بحرین کے ممتاز عالم اور انقلابی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے اسے قوم کیلئے نئی آفت اور تباہی قرار دیا ہے، ایک بیان میں شیخ عیسیٰ قاسم نےکہا ہے کہ یہ انتخابات آل خلیفہ خاندان کے رجعتی اور جابرانہ اقدامات کو تقویت دیں گے اور بحرینی عوام کے مفادات کو خطرے میں ڈالیں گے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات بحرینی قوم کے مصائب میں اضافہ اور حکمرانوں کی آمریت کو مضبوط کریں گے ۔ شریعت پر یقین رکھنے والوں کو اس غیر منصفانہ انتخابات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے، جس کا مقصد ان کی مرضی کے خلاف قوم کی تقدیر کا تعین کرنا اور ان کے مفادات کو مزید پسماندہ اور پامال کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو عدل و انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور محب وطن ہیں۔ اس جعلی الیکشن کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں کہ جس میں لوگوں کی منشاء کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور اگر یہ الیکشن ان کی خواہش کے خلاف ہوا ہے تو اس سے دوری اختیار کریں، اگر حکومت ملک اور عوام کی خیر خواہ ہے تو اسے صاف اور شفاف الیکشن کروانے چاہئیں نہ کہ دھاندلی زدہ۔ انہوں ںے کہا کہ قوم کو کسی کو یہ جھوٹا دعویٰ کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے کہ غیر منصفانہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ زیادہ ہوگا، کیونکہ ایسا نہ کرنے سے خوفناک ناانصافی ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular