
گلگت : گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 4 نگر کے ضمنی انتخاب میں اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری نے میدان مار لیا، تمام 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری 5241 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار آغا ذوالفقار 5097 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے، یہ نشست پیپلزپارٹی کے رہنما امجد حسین کی دستبرداری پر خالی ہوئی تھی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ نگر الیکشن میں عوامی فیصلے کو تسلیم نہ کیا گیا تو پورے خطے میں احتجاج کی کال دینگے، بعض وفاقی وزراء اپنی اس ناکامی کو چھپانے کیلئے ریٹرننگ آفیسر پر دبائو ڈال رہے ہیں۔


































