
بغداد : عراق میں امریکی فوج کے دو قافلے بم حملے کا نشانہ بن گئے، شمالی عراق کے شہر بابل میں سڑک کنارے نصب بم سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، بابل سے چند گھنٹے قبل دیوانیہ میں بھی امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس سے فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔


































