
نیویارک: انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں پر اسرائیل کے حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ اسرائیل نے اسپتال کے فوجی مقاصد کیلئے استعمال کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے۔ اسرائیلی فوجی غزہ میں طبی سہولتیں، طبی کارکنان اور ٹرانسپورٹ پرحملے کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی غزہ کے صحت کے نظام کو مزید تباہ کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات اور آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری بنانے پر زور دیا ہے۔


































