Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملے جاری، شہدا کی تعداد 24 ہوگئی، اسرائیل پر راکٹوں کی بارش

غزہ : غزہ پر دوسرے دن بھی غاصب اسرائیلی فوج کے حملے جاری رہے۔ غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر بمباری میں 3 کمسنوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مسجد عماد عقل کے اطراف کو نشانہ بنایا۔ ایک میزائل مکان پر بھی داغا گیا جس میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ دو روز سے جاری صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ صیہونی حملوں میں 140 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلامی جہاد نے صیہونی حملوں کا بھرپور جواب دیا اور مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں کی بارش کردی دو دن میں چار سو سے زائد راکٹ داغے گئے۔ استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں سے صیہونی بنکروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف پایا جاتاہے۔ راکٹ حملوں میں اشکوک کالونی میں ایک کارخانہ تباہ ہوا اور 2 صیہونی فوجی زخمی ہو‏ئے۔ جبکہ نیر عور کی اسرائیلی کالونی پر کئے گئے حملے میں ایک کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular