
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں تازہ ترین حملوں میں مزید چوہتر فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ جبکہ مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا۔
صیہونی فوج نے شمالی اور وسطیٰ غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردئے ہیں۔ اسرائیلی ڈرون نے خان یونس کے مغرب میں واقع اسدا چوراہے کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم دس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ڈرون نے الشاطی کیمپ میں شبیر خاندان کے مکان پر حملہ کیا جس میں چار افراد کی جانیں گئیں اور دیگر زخمی ہوئے۔ غزہ سٹی کے مختلف محلوں میں تین مکانات پر حملے کئے گئے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
ادھر شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا۔ صیہونی حکام کے مطابق حماس نے فوجی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر اسے گولی مار کر ہلاک لگادیا۔


































