
بغداد: عراق میں مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامیوں نے ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر ہنگامہ آرائی میں 125 افراد زخمی ہوئے جبکہ سیاسی سرگرمیاں مکمل طور پر تعطل کا شکار ہیں۔ مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامی ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ میں داخل ہوئے ہیں۔ مقتدیٰ کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس کی جانب سے شرکا پر آنسو گیس فائر کی گئی۔ مقتدی صدر کے حامی محمد شیاع السودانی کا نام وزارت عظمیٰ کے لئے پیش کئے جانے کے سخت مخالف ہیں۔


































