Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب

روزانہ کی خبریں

زاہدان میں دہشتگردوں کا وار، سپاہ پاسداران کے کمانڈر شہید

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں کل نماز جمعہ کے بعد مسجد مکی کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس کے صوبائی کمانڈر «سیدعلی موسوی» شہید ہو گئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سلمان ونگ نے ایک بیان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے سپاہ سلمان کے جوانوں کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار اور کل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں، شرپسندوں، تفرقہ پھیلانے والے ایجنٹوں اور آلہ کاروں کو دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
سپاہ سلمان کے بیان کے مطابق کل زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد عالمی سامراج سے وابستہ عناصر اور جیش الظلم کے مسلح دہشتگردوں نے کئی تھانوں اور سیکیورٹی کے اداروں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔ جس کے نتیجے میں کئی عام شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان زخمی اور کئی دہشتگرد اور شرپسند عناصر ہلاک ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular