
دمشق: جنوبی شام کے شہر سویدا میں بدو سنی قبائل اور دروز جنگجوؤں کے درمیان تشدد میں تیس افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ دروز قبیلے اور جنگجوؤں کے درمیان اب تک کا سب سے بڑا تصادم کا واقعہ ہے جب سے دونوں کے درمیان تصادم کا آغاز ہوا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بھی متعدد افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
سویدا اور دمشق کے درمیان ہائی وے ان تشدد کے واقعات کی وجہ سے بند ہے۔ شامی حکومت سے متعلقہ ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حکام امن و امان کے لیے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو بھیج رہے ہیں۔ سویدا کے گورنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور قومی سطح پر ہونے والے اصلاحاتی عمل میں تعاون کریں۔


































