Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

افغان طالبان کی مجالس و جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

کابل : افغان طالبان نے عزاداری پر پابندی نہ لگانے اور مجالس و جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ہرات میں طالبان کمانڈر نے مقامی قیادت کے ہمراہ شیعہ عمائدین سے ملاقات کی اور اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ طالبان اہل تشیع کے دشمن ہیں ان کا کہنا تھا کہ شیعہ ہمارے بھائی ہیں وہ صحابہ امہات المومنین اور خلفائے راشدین کا احترام کرتے ہیں طالبان اہلسنت ہیں آن کا نظریہ داعش جیسا نہیں ہے ہم اہل تشیع کا مکمل احترام کرتے ہیں انہیں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے ادھر مزار شریف میں طالبان سیکیورٹی آفیشل مولوی عبدالقادر نے مسجد و امام بارگاہ محمد رسول اللہ میں محرم کی ماتمی مجلس میں شرکت کی اور حسینی پرچم اُتارنے پر معذرت کی حسینی پرچم اتارنے کا اقدام غیر ذمہ دارانہ فعل تھا ہم اپنے شیعہ بھائیوں کی توہین نہیں کرنا چاہتے تھے ہم مزار شریف میں بھائیوں کی طرح اکٹھے رہنا چاہتے ہیں میں حنفی صوفی ہوں اور پیغمبر اسلام ص کے نواسے امام حسین ع کا احترام کرتا ہوں اور میں ان کی شہادت کی برسی پر غمزدہ ہوں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی کو بھی دوسروں کی مذہبی رسومات میں مداخلت کا حق نہیں دیا جائے گا اور کسی بھی شیعہ پر حملہ کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular