
صنعا: انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف وسیع جنگ شروع ہونے کی صورت میں وہ ایران کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ نائب میڈیا سیکرٹری نصرالدین عامر نے زور دے کر کہا کہ حوثی گروپ "مزاحمت کے محور میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جنگ کی صورت میں ہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ کسی بھی اتحادی ملک کے خلاف کسی بھی بیرونی یا مغربی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر مزاحمت کے محور میں اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے ایک جامع جنگ شروع ہوتی ہے تو وہ اس جنگ میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

































