Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

مسجدیں اپنے گھروں سے بھی زیادہ عزیز ہیں، بھارتی مسلم پرسنل لا بورڈ

حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد سے متصل شمس آباد میں مسجد خواجہ محمود کو راتوں رات شہید کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ یہ نہایت افسوس ناک اور مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت حرکت ہے۔ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ اس بات پر جس قدر بھی افسوس کیا جائے کم ہے کہ ایک طرف حکومت اقلیتوں کی ہمدردی کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف تلنگانہ میں مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کے لئے اترپردیش کا بلڈوزر کلچر نافذ کرتی ہے اور مسجد شہید کر دیتی ہے۔ اس کی سخت مذمت کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلا تاخیر یہاں دوبارہ مسجد کی تعمیر کرے، اسی طرح سیکریٹریٹ کی شہید کردہ مسجد کو بھی جلد سے جلد تعمیر اور جن سرکاری افسروں نے اس قسم کا نفرت انگیز، ظالمانہ اور جانبدارانہ قدم اٹھایا ہے، ان کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسجدیں اپنے گھروں سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ کیوں کہ یہ اللہ کے گھر ہیں، اس لئے وہ ہر گز ایسی مذموم حرکت کو برداشت نہیں کر سکتے، مولانا رحمانی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں ہماری لڑائی حکومت سے ہے نہ کہ برادران وطن سے اس لئے بہر صورت امن وامان کو قائم رکھیں اور مشتعل ہونے سے بچیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular