
ریاض: یمن سے سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے، سعودی حکام نے دعوی کیا ہے کہ فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا، تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے سے ائیرپورٹ پر موجود 4 افراد زخمی ہوگئے ، عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ائیرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر کے لیے معطل کردی گئی تھی جس کو اب بحال کردیا گیا ہے اور زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


































