
غزہ: صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ پر رات بھر حملے جاری رکھے۔ وحشیانہ حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے وسطی غزہ میں پناہ گزینوں کے المغازی کیمپ پر بم برسادئے۔ پرہجوم کیمپ پر بمباری سے 51 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہدا میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ لاشیں دیر البلاح کے الاقصیٰ شہدا ہسپتال پہنچائی گئیں۔ جنگی طیاروں نے وسطیٰ اور شمالی غزہ میں مختلف رہائشی عمارتوں۔ عارضی کیمپوں اور دیگر مقامات پر اندھادھند بم باری جاری رکھی۔ آتش و آہن کی اس بارش میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ جنگی طیارے اسکول، پناہ گاہوں۔ مساجد۔ اسپتال اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
گذشتہ روز جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے دو اسکولوں پر بم برسادئے۔ حملے میں 35 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینسوں کے قافلے پر ڈرون سے میزائل حملہ کیا گیا جس سے 14 شہادتیں ہوئیں۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد نو ہزار چار سو اٹھاسی سے بڑھ گئی ہے حماس نے اسرائیلی درندگی کے جواب میں اسرائیل کے وسطیٰ علاقوں پر راکٹ داغے۔


































