
اسلام آباد : برطانیہ نے افغانستان کے لیے انسانی امداد بڑھانے کا اعلان کر دیا، پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ افغانستان کے لیے 3 کروڑ پاؤنڈ امداد کی پہلی قسط آج ہی جاری ہو جائے گی، امداد اس لیے جاری ہے کہ افغانستان کے حالات تباہی کی طرف نہ جائیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈومینک راب نے افغانستان سے برطانوی باشندوں کے انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔


































