Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

کشمیریوں کا 5 اگست کو یوم سیاہ و یوم استحصال منانے کا اعلان

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو ریاست میں مکمل ہڑتال، سول کرفیو اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی۔ حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بھی 5 اگست کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیری 5 اگست کو یوم سیاہ اور یوم استحصال کے طور پر منائیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنا نہ صرف کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔تین سال کے مسلسل بھارتی محاصرے اور ریاستی دہشت گردی نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی مچا دی ہے اور فسطائی مودی حکومت نے پوری وادی کشمیر کو عقوبت خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ غلامی ایک لعنت ہے اور کشمیری ہندوتوا کی غلامی پر شہادت کو ترجیح دیں گے، بھارتی تسلط کو مسترد کرتے ہیں، تحریک مزاحمت مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو بھارتی آئین کی دفعات 370 اور اے 35 منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular