Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب

روزانہ کی خبریں

ایرانی نژاد یہودی جاسوس ایران میں حالیہ ہنگاموں اور فسادات کی ماسٹر مائنڈ نکلی

تل ابیب : ایران میں حالیہ ہنگاموں اور فسادات کی ماسٹر مائنڈ یہودی خاتون نکلی۔ اسرائیل کے عبری زبان کے اخبار معاریو نے ہنگاموں اور فسادات میں ملوث یہودی خاتون سرغنہ الہام یعقوبیان کا نام فاش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون ایرانی نژاد امریکی شہری ہے اور کئی برس سے اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد اور امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے کے ساتھ ایران میں موجود دہشت گرد عناصر کے ساتھ رابطہ کاری کا کام کر رہی ہے۔اس نے بدامنی، تخریب کاری، بلوا اور فساد ایجاد کرنے کی خصوصی ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے اور حالیہ ہنگاموں اور فسادات کیلئے کافی عرصے سے ایران میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔ کچھ دن قبل جب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایران مخالف مظاہروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع ہوئیں تو ان میں الہام یعقوبیان کی تصویر بھی دیکھی گئی تھی۔ اس نے کچھ دن پہلے عبری نئے سال کے بہانے سے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایرانی شہریوں کیلئے پیغام بھیجا اور انہیں ہنگاموں اور فسادات پر اکسایا۔ انہی دنوں اسرائیل کی غاصب صہیونی فورسز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے میں مصروف تھیں اور بیگناہ فلسطینی جوانوں اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف تشدد سے پیش آنے کے علاوہ انہیں گرفتار بھی کر رہی تھیں، لیکن الہام یعقوبیان نے اپنے پیغام میں ان کا ذکر تک نہیں کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular