
بیجنگ: چین میں جدید ترین طیاروں اور ہتھیاروں سمیت دیگر فوجی سازوسامان جلد عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیے جائیں گے۔
ایئر شو میں نہ صرف عوام جنگی طیاروں کی گھن گرج سے محظوظ ہوسکیں گے بلکہ دیگر ہتھیاروں جن میں اسلحہ بھی شامل ہے کا معائنہ کر سکیں گے۔ تقریب میں بیالیس ممالک اور خطوں کے سات سو بیس سے زائد نمائش کنندگان بھی حصہ لیں گے۔
چودھواں ایئر شو چائنا، آٹھ سے تیرہ نومبر تک صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر زوہائی میں منعقد ہو گا۔


































