واشنگٹن: امریکا نے صیہونی حکومت کو غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھنے کا گرین سگنل دے دیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا ہےکہ غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں کوئی بھی بات چیت صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ نےکہا ہے کہ جنگ بندی کا فائدہ حماس کو پہنچے گا۔
ادھر فرانسیسی وزیراعظم الزبتھ بارنئے نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون بھی غزہ جنگ پر بات چیت کیلئے تل ابیب پہنچے ہیں۔ دوسری جانب یورپی فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے رکن ملکوں سے امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا کا غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھنے کا گرین…
امریکا کا غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھنے کا گرین سگنل
-
Raza Musani - اکتوبر 24, 2023
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































