
بغداد : عراقی دارلحکومت بغداد میں شہید قاسم سلیمانی اور ابومہندی المہندس کیلئے تعزیتی تقریب سے امریکی سفارتکاروں کو نکال دیا گیا۔ شہدا کی یادگار پر تقریب جاری تھی کہ امریکی سفارتخانے کا عملہ بھی آ پہنچا جس پر شرکا نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور امریکی وفد کو تعزیتی تقریب سے نکال دیا۔ شرکا نے امریکا شیطان بزرگ کے نعرے لگائے، قاسم سلیمانی اور ابو مہندی کی شہادت پر 78 عراقیوں کی جانب سے عدالت کو درخواست دی گئی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ، مائیک پومپیو بغداد میں امریکی سفیر میتھیو ایم ٹوئیلر اور سابق عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سمیت اعلیٰ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

































