
بیجنگ : امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں تائیوان کے مسئلے پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو خبردار کیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ٹیلی فون کال میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلاخر جل جاتے ہیں، امریکا کو چین کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی حفاظت کررہا ہے اور امریکا جزیرے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی خبروں کے بعد سے ایک بار پھر اس کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔


































