Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا افغانستان کے امور میں مداخلت سے باز رہے، طالبان

کابل :طالبان حکومت نے ایک بارپھر امریکا کو افغانستان کے امور میں مداخلت پر خبردار کیا ہے۔ طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کیا کہ طالبان نے دوحہ سمجھوتے پر عمل کیا ہے اور وہ کسی کو بھی افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مرد و خواتین سب محفوظ ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی احترام کیا جاتا ہے۔ ادھر
طالبان کے وزیر برائے امربالمعروف و نہی عن المنکر محمد خالد حنفی نے کہا ہے کہ اسلامی نظام نافذ کرنے کے لئے مزید احکامات جاری کئے جائیں گے۔اسلامی نظام کی بقا میں ان کی وزارت کا اہم کردار ہے جس سے ہرگز پیچھے ہٹا نہیں جائے گا۔ ہم افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے پرعزم ہوچکے ہیں اور اسی رو سے ہر حال میں تمام فیصلوں اور احکامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید احکامات بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular