Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا اپنے اتحادی اسرائیل کو باقاعدگی کے ساتھ تباہ کن ہتھیار فراہم کررہا ہے، روس

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے واسیلی نیبنزیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کو تاحال وسیع مقدار میں تباہ کن ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران واسیلی نیبنزیا کا کہنا تھا کہ امریکہ نہ صرف غاصب صیہونی رژیم کو تاحال بھاری مقدار میں ہتھیار ارسال کر رہا ہے بلکہ اس غاصب رژیم کے گھناؤنے جنگی جرائم پر بھی پردہ ڈال رہا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق اعلیٰ روسی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، بین الاقوامی برادری کی رائے سے قطع نظر، اپنے مشرق وسطی کے اہم اتحادی کو باقاعدگی کے ساتھ تباہ کن ہتھیار فراہم اور اسے سیاسی کور فراہم کرتا ہے اور سلامتی کونسل کی تمام کوششوں میں رکاوٹ ڈالتا ہے لہذا وہ اس بے رحم جنگی مشین کے عام فلسطینی شہریوں کے خلاف انجام پانے والے تمام جنگی جرائم کا ذمہ دار ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے مزید کہا کہ اسرائیل کو یقینی طور پر سلامتی کا حق حاصل ہے لیکن اس مقصد کے حصول کا راستہ بلا شبہ مشرق وسطی کے مسائل کے جامع حل کا عمل، فلسطین کے سلسلے میں تاریخی ناانصافیوں کی اصلاح اور سلامتی کونسل و اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular