Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امریکا کو دنیا کے دیگر ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ‌ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرے۔ تہران میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور طلبہ و طالبات سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ‌ ای نے کہا کہ امریکی صدر کے ایران پر بمباری کے دعوے محض شیخی اور جھوٹے غرور کا مظہر ہیں۔
آپ نے کہا کہ امریکا کون ہوتا ہے یہ طے کرنے والا کہ کسی ملک کو جوہری صنعت رکھنی چاہیے یا نہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے صیہونیوں کے منہ پر ناقابل یقین تھپڑ رسید کیا اور انہیں مایوسی کی طرف دھکیل دیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ صیہونیوں کو یہ توقع نہیں تھی کہ ایرانی میزائل ان کے حساس اور اہم مراکز کی گہرائی تک جا سکتے ہیں، انہیں تباہ کر سکتے ہیں اور انہیں راکھ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے میزائل کہیں سے خریدے یا کرائے پر نہیں لیے بلکہ انہیں ایرانی جوانوں نے تیار کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ہماری مسلح افواج اور فوجی صنعتوں نے تیار اور استعمال کیے تھے، اور ان کے پاس اب بھی موجود ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو وہ انہیں کسی اور وقت دوبارہ استعمال کریں گے۔
رہبر معظم نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی نسل کشی میں امریکہ کے کردار پر ٹرمپ کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم میں واشنگٹن اہم شراکت دار ہے کیونکہ جنگ کے دوران غزہ کے بے دفاع عوام پر گرائے گئے ہتھیار امریکہ کی طرف سے فراہم کیے گئے تھے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کے دعویٰ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ غزہ کی جنگ میں بیس ہزار سے زیادہ بچے اور شیر خوار شہید ہوئے، کیا وہ دہشت گرد تھے؟ اصل دہشت گرد امریکہ ہے، جس نے داعش کو پیدا کیا، اسے خطے پر مسلط کیا، اور آج بھی اس کے کچھ ارکان کو اپنے استعمال کے لیے مخصوص علاقے میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا کے مسائل کی جڑ امریکی موجودگی ہے، کیونکہ امریکہ جنگوں کو بھڑکاتا ہے، دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، اور خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ امریکہ ایک جنگجو ہے جو دہشت گردی اور جنگوں کو ہوا دیتا ہے۔ ورنہ خطے میں ان تمام امریکی فوجی اڈوں کا مقصد کیا ہے؟ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ اس خطے کا آپ سے کیا تعلق ہے؟۔
انہوں نے امریکی صدر کے رویّے کو صیہونیوں کے حوصلے بلند کرنے اور جھوٹ کے ذریعے طاقت کا تاثر دینے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ واقعی طاقتور ہیں تو امریکہ کے اندر اُن کے خلاف احتجاج کرنے والے لاکھوں مظاہرین کو خاموش کر کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت، خصوصاً میزائل ٹیکنالوجی، مکمل طور پر ایرانی نوجوانوں کی محنت اور مہارت کا نتیجہ ہےاور اگر ضرورت پڑی تو ایران اپنے دفاع کے لیے دوبارہ انہیں استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔
ولی امر مسلمین نے واضح کیا کہ اصل دہشت گرد خود امریکا ہے، جس نے داعش کو بنایا، اسے پھیلایا اور اب بھی اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ آپ نے نوجوانوں کو ایران کی ترقی اور امید کی علامت قرار دیا اور کہا کہ دشمن نفسیاتی جنگ کے ذریعے قوم کو مایوس کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر ایرانی نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بلند ترین مقاصد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular