
واشنگٹن : امریکی سیاستدانوں سے کانگریس کی واحد فلسطینی نژاد رکن بھی برداشت نہ ہوئی اور فلسطین کی حمایت پر راشدہ طلیب کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرلی۔ راشدہ طلیب کی مبینہ طور پر 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حیرت انگیز حملے کے لیے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے اور ’اسرائیل کی ریاست کی تباہی کا مطالبہ کرنے کے الزام میں سرزنش کرنے کے لیے چیمبر میں 22 ڈیموکریٹس متعدد ریپبلکنز کے ساتھ جمع ہوئے۔ تحریک کے حق میں حتمی ووٹوں کی تعداد 234 تھی جبکہ 188 نے اس کی مخالفت کی، 4 ریپبلکنز نے اس کے مخالفت میں ووٹ ڈالے جبکہ 3 ڈیموکریٹس اور ایک ریپبلکن نے ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا۔


































