Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا: فائر فائیٹر کے گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

نیویارک : امریکا کی ریاست پینسلوینیا میں ایک فائر فائیٹر کے گھر میں لگنے والی آگ سے تین بچوں سمیت 10 رشتہ دار ہلاک ہو گئے جبکہ فائر فائٹر کو موقع پر پہنچ کر پتہ چلا کہ آگ ان کے گھر میں لگی ہے۔ واقعہ نیسکوپیک نامی علاقے میں رات گئے پیش آیا۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں جن کے پوسٹ مارٹم کل کیے جائیں گے۔ ہیرولڈ بیکر علاقے میں فائر فائیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں جب انہیں واقعے کی اطلاع ملی تو وہ فوراً گھر پہنچے جو اس وقت شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر میں ان کا بیٹا، بیٹی، ان کے سسر، سالا اور سالی اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھے اور سوئمنگ کے علاوہ موسم گرما کی مناسبت سے پارٹی کرنے کا پروگرام تھا۔
ان کے مطابق دو منزلہ گھر میں 13 کتے بھی موجود تھے اور خدشہ ظاہر کیا کہ ان میں شاید ہی کوئی بچا ہو گا۔ انہوں نے بتایا جب ٹیلی فون پر اطلاع دی گئی کہ کسی گھر میں آگ لگی ہے اور پتہ لکھوایا گیا وہ قریب واقع دوسرے گھر تھا، تاہم جیسے جیسے ان کی فائربریگیڈ کی گاڑی قریب ہوتی گئی انہیں احساس ہوا کہ یہ تو ان کا ہی گھر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular