Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

جان بولٹن کے قتل کی سازش کا الزام امریکا کا نیا فسانہ ہے، ایران

تہران : ایران نے امریکا کے اس الزام کو ’افسانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ اس نے شہیدقاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے میں امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کے لیے سازش کی۔ترجمان نصیر کنانی نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف، ٹھوس ثبوت پیش کیے بغیر ایسے الزامات عائد کرکے افسانے کا ایک نیا مرحلہ تیار کر رہا ہے. امریکا کا یہ دعویٰ ایران اور اہم بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی پر ہونے والے مذاکرات کے ایک اہم مرحلے پر سامنے آیا ہے جس سے واشنگٹن 2018 میں دستبردار ہوگیا تھا.نصیر کنانی نے کہا کہ اس بار وہ (امریکی) ایک ایسی سازش لائے ہیں جس میں انہوں نے جان بولٹن جیسے لوگوں کو شامل کیا ہے جن کا سیاسی کیریئر ناکام ہوگیا۔ایران نے مضحکہ خیز الزامات کی بنیاد پر ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular