Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

افغان صورتحال پر منفی طرز عمل پیش کرنے سے گریز کیا جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

کراچی : علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر منفی باتوں سے گریز کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ طالبان اپنے قول کو عمل سے کس حد تک درست ثابت کرتے ہیں، نشترپارک کراچی میں نویں محرم الحرام کی مجلس سے خطاب میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اگرافغانستان کے تمام طبقے،اقوام اورمذہبی اقلیتیں نئے حالات سے مطمئن ہیں تو پھر ہمیں اس پر منفی طرز عمل پیش کرنے کی ضرورت نہیں، انہوں نے حکومت سے زائرین کے مسائل حل کرنے، لاپتہ افرادکی رہائی، اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام قومی اداروں میں شیعہ افرادکو ان کی آبادی کے مطابق نمائندگی دینے کے مطالبات کئے،انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ سامنے آئیں اور بحری راستے سے زائرین کے سفرکیلئے خود اہتمام کریں،علامہ شہنشاہ نققوی نے حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے یکساں نصاب کو فرقہ وارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، انہوں نے علمائے کرام پر پابندی، شریف لوگوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور مجالس عزا اور جلوسوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس سلسلے کو فوری روک دینے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ صورتحال سے متعلق قومی ادارے خود بھی ہم آہنگ نہیں وفاقی وزیرداخلہ ایک عالم کی تعریف کرتا ہے اورصوبائی حکومت اس کے خطاب پر پابندی لگادیتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular