
بغداد : صدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے عراق کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے اپنی پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے حکومتی عہدے چھوڑنے کی تجویز دیدی۔ انہوں نے کہا کہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے سے لے کر اب تک کی تمام سیاسی شخصیات، وزرا، سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کو سیاسی ڈھانچے سے دور رکھا جائے۔ تاکہ ایک ماہ سے جاری سیاسی بحران کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔ ان کا گروپ اس تجویز کے متن پر 72 گھنٹے کے اندر دستخط کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ مستقبل کی حکومت کی قیادت کون کرے گا۔ کوآرڈینیشن فریم ورک میں صدر کے حریف چاہتے ہیں کہ کسی بھی نئے انتخابات کے انعقاد سے پہلے حکومت کے نئے سربراہ کا تقرر کیا جائے۔


































