
بیروت : حماس کے سینیئر رکن خالد مشعل نے حماس اور اس کی مسلح کمان کو فلسطین کی آزادی کی فوج قرار دیا ہے۔ لبنان کے شہر صیدا میں حماس کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں خالد مشعل نے فلسطینیوں سے صیہونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔اور کہا کہ صیہونیوں کی سازشوں اور ان کےناپاک عزائم کو بے اثر کرنے کا واحد طریقہ مزاحمت ہے جسے عالمی قوانین کے تحت مکمل طور پر جواز بھی فراہم ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ صیہونی حکام یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ایک انتہاپسند کابینہ تشکیل دیکر مسئلہ فلسطین کا رخ اپنے حق میں موڑ سکتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ملت فلسطین متحد ہوکر اس خطرے کو ایک موقع میں تبدیل کردے گی ۔ گذشتہ چند دہائی سے تمام سازشوں پر پانی پھیرا جا چکا ہے حتی کہ سنچری ڈیل کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

































