Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

مراکش اور اسرائیل کے درمیان شعبۂ قانون میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا معاہدہ

رباط : مراکش اور اسرائیل کے درمیان قانون کے شعبے میں دوطرفہ روابط اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔اس معاہدے پر اسرائیلی وزیرانصاف گیڈیون سار کے دورۂ مراکش کے موقع پر دستخط کیے گئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان امریکا کی ثالثی میں 2020 میں دوطرفہ تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے امن معاہدہ طے پایا تھا۔اس کے بعد دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے متعدد معاہدے طے پاچکے ہیں۔ اسرائیلی وزیرانصاف نے اپنے مراکشی ہم منصب عبداللطیف وہبی کے ساتھ رباط میں عدالتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک منظم جرائم، دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں تعاون کریں گے،اس ضمن میں ڈیجیٹل نظام میں مہارت کا اشتراک کریں گے اور اپنے اپنے عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular