
غزہ: نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کے مظالم جاری رہنے کے سبب فلسطین میں انسانی المیے بھی جنم لینے لگے ہیں، بڑھتی ہوئی اموات سے جہاں قبرستان میں شہیدوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے، وہیں بے گھر افراد کے لیے بھی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ غزہ انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جو تباہی پھیلائی ہے۔ اس کے بعد بے گھر افراد کے لیے بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں رہی ہے۔ غزہ کا سب سے بڑا قبرستان بھی شہیدوں سے اب بھر گیا ہے، یہاں 7 لاکھ 75 ہزار افراد دفن ہیں وہیں بے گھر افراد کے لیے بھی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ غزہ کی پٹی میں جنگ زندہ لوگوں کو مردہ کے خلاف کھڑا کر رہی ہے، کیوں کہ بے گھر فلسطینی قبرستانوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی آبادی اگلے 30 سالوں میں دگنی سے بھی زیادہ ہو کر 48 لاکھ ہو جائے گی اور زمین پہلے ہی ختم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے غزہ کو آبادیاتی بحران کا سامنا ہے۔

































