
کابل: افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے، پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں، آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے، افغانستان 7 جون 2012ء کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021ء سے غیر فعال ہے۔ اماراتِ اسلامی نے ایس سی او کے افغانستان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا ہے، اماراتِ اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی۔


































