
دبئی : افغانستان نے بھارت کو ایک اہم علاقائی اور معاشی شراکت دار قرار دیا ہے۔ دبئی میں طالبان قیادت اور سینئر ہندوستانی حکام کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی شریک ہوئے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ۔ انسانی امداد، تجارت، کھیل، ثقافتی روابط، علاقائی سلامتی اور چابہار بندرگاہ جیسے قومی مفاد کے منصوبے پر بھی بات کی گئی۔ ملاقات میں ہندوستان نے افغانستان کو مزید انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا۔ افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام ہندوستان کو ایک اہم علاقائی اور معاشی شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔


































