
دوحہ : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان وفد نے امریکی حکام سے ملاقات کی اور انہیں افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ افغان انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق اور جنرل ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے سی آئی اے سمیت نیشنل سیکورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ طالبان وفد نے بتایا کہ ان کی حکومت نے پاکستانی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا۔ امن کا قیام دونوں فریقین کا مسئلہ ہے۔ اسلامی امارات افغان سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ افغان طالبان دوسروں کی جنگ نہیں لڑیں گے۔

































