
واشنگٹن : امریکا نے مشرق وسطیٰ میں تعینات اضافی فوجیوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حال ہی میں تعینات کیے گئے ہزاروں امریکی فوجی خطے ہی میں بدستور موجود رہیں گے۔ پینٹاگون کی نائب پریس سکریٹری سبرینا سنگھ نے بتایا کہ جب تک خطے میں امریکی فورسز کی ضرورت رہے گی۔ وہ موجود رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم گذشتہ ہفتوں سے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم نے اس خطرے کو کم ہوتے نہیں دیکھا ہے۔ لہٰذا افواج کو خطے سے باہر نکالنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔


































