ملعون سلمان رشدی پر حملہ، حالت تشویشناک، آنکھ ضائع ہونے کا امکان، بولنے سے قاصر

نیویارک : نیویارک میں شاتم رسول(ص) ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ ملعون کی گردن اور ہاتھ پر گہرے زخم آئے ہیں اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ ملعون کے ایجنٹ کے مطابق سلمان رشدی بولنے سے قاصر ہیں۔ ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائے گا ۔ بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے، اور جگر میں چھرا گھونپ کر نقصان پہنچایا گیا تھا۔ برطانوی مصنف ملعون سلمان رشدی نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہا تھا کہ چاقو بردار نے اسٹیج پر چڑھ کر چاقو چلادیا۔ نوجوان نے ملعون کی گردن اور چہرے پر کئی وار کئے۔ جس سے وہ زخمی ہوکر اسٹیج پر گر پڑا۔ اسٹیج پر موجود افراد نے فوری طور پر حملہ آور کو قابو کرلیا جبکہ ملعون رشدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔ سلمان رشدی کو حالت تشوشیناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ وہ بولنے سے قاصرہے جبکہ اس کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ حملہ آور کی شناخت 24 سالہ ہادی مطار کے نام سے ہوئی ہے،میڈیا کے مطابق ملزم ایرانی پاسداران انقلاب کی فکر سے متاثر ہے۔ گستاخانہ کتاب لکھنے پر ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا۔

  Click to listen highlighted text! نیویارک : نیویارک میں شاتم رسول(ص) ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ ملعون کی گردن اور ہاتھ پر گہرے زخم آئے ہیں اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ ملعون کے ایجنٹ کے مطابق سلمان رشدی بولنے سے قاصر ہیں۔ ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائے گا ۔ بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے، اور جگر میں چھرا گھونپ کر نقصان پہنچایا گیا تھا۔ برطانوی مصنف ملعون سلمان رشدی نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہا تھا کہ چاقو بردار نے اسٹیج پر چڑھ کر چاقو چلادیا۔ نوجوان نے ملعون کی گردن اور چہرے پر کئی وار کئے۔ جس سے وہ زخمی ہوکر اسٹیج پر گر پڑا۔ اسٹیج پر موجود افراد نے فوری طور پر حملہ آور کو قابو کرلیا جبکہ ملعون رشدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔ سلمان رشدی کو حالت تشوشیناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ وہ بولنے سے قاصرہے جبکہ اس کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ حملہ آور کی شناخت 24 سالہ ہادی مطار کے نام سے ہوئی ہے،میڈیا کے مطابق ملزم ایرانی پاسداران انقلاب کی فکر سے متاثر ہے۔ گستاخانہ کتاب لکھنے پر ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا۔