
کوئٹہ: ہزارہ برادری کے کان کنوں کے قتل کے ماسٹر مائنڈ اور 40 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ عبدالباری جنوری 2021 سے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کی واچ لسٹ میں تھا۔وہ ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کے بہیمانہ انداز سے قتل کے بعد افغانستان فرار ہوگیا تھا۔ اسے سویلین انٹیلی جنس ایجنسی (آئی بی) نے افغانستان سے پاکستان داخل ہوتے وقت گرفتار کرلیا ہے۔


































