
ریاض : سعودی عدالت نے حزب اللہ کی حمایت کے جرم میں تیونسی ڈاکٹر کو 15 سال قید کی سزا سنادی، تیونسی ڈاکٹر مہدیہ المرزوقی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مملکت میں مقیم تھیں، انہیں حزب اللہ کی حمایت میں ٹویٹ پر ری ٹوئٹ کرنے پر طویل قید کی سزا سنائی ہے۔مہدیہ المرزوقی کو سعودی عرب کی نام نہاد فوجداری عدالت نے دو سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی تھی اور اس فیصلے کے خلاف سرکاری وکیل نے اپیل کی تھی۔ سعودی حکام نے المرزوقی کی قید کی مدت میں 15 سال تک توسیع کر دی.

































