
پ
لاہور : ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ یہ قرارداد نون لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشتگردوں نے بے دردی سے قتل کیا، جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔


































