Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں شہدائے کربلا کے چہلم پر جلوس برآمد، عزاداروں کی بھرپور شرکت

کراچی: ملک بھر میں نواسہ رسول(ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس برآمد کیے جارہے ہیں، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
کراچی میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کامرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی پر 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے اور ان کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کی مدد سے جلوس کی سخت نگرانی کی جائیگی۔ دوسری جانب چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ہیلی کیم اڑانے پر پابندی ہوگی۔
لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگیا جو مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی کے مطابق مرکزی جلوس پر چار ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، پولیس جوانوں کے ساتھ رضاکار بھی چیکنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
مرکزی عزاداری جلوس کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا جبکہ خواتین کی چیکنگ کیلئے 193 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے کہا کہ امام بارگاہ اور عزاداری جلوس کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے، مرکزی عزاداری جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، مرکزی جلوس کے روٹ اور اطراف پر ڈبل سواری اور ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular