Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار

روزانہ کی خبریں

رواں ہفتے لندن میں ہونے والی فرانسیسی اور برطانوی وزرائے دفاع کی ملاقات منسوخ

لندن: فرانس اور برطانیہ کے وزرائے دفاع کی رواں ہفتے لندن میں ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی ) کے مطابق فرانس نے اتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورینس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین ویلس کے درمیان رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ لندن میں وزارت دفاع کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ملاقات کی منسوخی کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن برطانیہ ہمارے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنےکا فیصلہ امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈوپیسفک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔ انڈو پیسفک معاہدے کے تحت امریکا اور برطانیہ ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں آسٹریلیا کو مدد فراہم کرینگے۔ انڈو پیسفک معاہدے کی وجہ سے 2016ء میں فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان آبدوزیں فراہم کرنے کا 36.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے جس کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular