
رودات : افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مدرسے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے رودات ضلع میں واقع مدرسے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس واقعے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کے علماء اور عمائدین تین روزہ اجلاس کے لیے کابل میں موجود ہیں۔ پچھلے ہفتے ننگرہار میں ہونے والے بم دھماکے سے متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔


































