
صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعا میں رسول اللہ ﷺ کے یومِ ولادت پر عظیم اجتماع منعقد ہوا۔ دارالحکومت صنعا کی سڑکیں عاشقانِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھر گئیں۔ اجتماع میں لاکھوں عاشقان رسول ص نے شرکت کی۔ صنعا شہر کو خوبصورت روشنیوں سے منور کیا گیا۔ عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی سبز روشنیوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا۔


































