
واشنگٹن : ایک امریکی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو طالبان کے خلاف عدالتی فیصلوں کو پورا کرنے کیلئے افغانستان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ مین ہٹن کی عدالت نے قرار دیا کہ دی افغانستان بینک کو دائرہ اختیار سے استثنیٰ حاصل تھا، اور اثاثے ضبط کرنے کی اجازت دینے سے عسکریت پسند گروپ کی افغان حکومت کے طور توثیق ہو جائے گی۔ طالبان کے متاثرین انصاف، احتساب اور معاوضے کے لیے برسوں سے لڑ رہے ہیں۔ لیکن قانون محدود کرتا ہے کہ عدالت کس معاوضے کی اجازت دے سکتی ہے، اور یہ حدود ڈی اے بی کے اثاثوں کو اس کے اختیار سے باہر کر دیتی ہیں۔


































